حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ سید حسن نصر اللہ جمعہ کی شام بیروت کے ضاحیہ جنوب میں ایک مجرمانہ حملے میں شہید ہو گئے۔
حزب اللہ نے اپنے بیان میں سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ ہماری قیادت دشمن کے خلاف جہاد جاری رکھنے اور غزہ کی حمایت اور لبنان اور اس کی ثابت قدم قوم کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔
واضح رہے جمعہ کی شام اسرائیلی طیاروں نے بیروت کے ضاحیہ کے حارہ حریک محلے پر شدید بمباری کی۔
ذرائع کے مطابق بظاہر اس حملے میں استعمال ہونے والے بموں میں سے ایک بم پہلی بار اسرائیلی فضائیہ نے استعمال کیا تھا۔
اس دہشت گردانہ حملے کے بعد لبنان کی وزارت صحت نے اپنے ابتدائی اعدادوشمار کی بنیاد پر اعلان کیا تھا کہ عمارت کے ملبے تلے سے 6 شہداء کی لاشیں اور 91 زخمیوں کو نکالا گيا ہے۔
اس حملے کے بعد ل حزب اللہ نے گذشتہ جمعہ کی رات سے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں فوجی ٹھکانوں اور صہیونی بستیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
آپ کا تبصرہ